کانہامہ سویبگ سڑک کی حالت نا گفتہ بہ , مقامی لوگوں کا متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج
سرینگر// کیپی ایس ( تازہ ترین )کانہامہ سویبگ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے عام عوام کو آئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر چہ عوام نے کئی دفعہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو باخبر کیا تاہم سڑک خستہ حالی میں کوئی پیش پیش رفت نہیں لائی گئی۔ مقامی لوگوں نے سنیچر کو مجبور ہوکر متعلقہ حکام کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ حالی سے ان کو کافی مشکلات درپیش ہے اور اس وجہ سے عام مسافروں کے علاوہ ٹرانسپوٹروں کو بھی آئے دن سختیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لوگوں نے متعلقہ ایم ایل اے حضرات پر الزامات عائد کرتے ہوئے کے پی ایس کو بتایا کہ گزشتہ دس برسوں سے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور اس وجہ سے عوام اور خاص طور پر اسکولی بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر سڑک کی مرمت نہیں کی گئی تو لوگ ضلع ہیڈ کواٹر پر علاقے کے ایم ایل ایز کے خلاف احتجاج کریں گے۔
Comments are closed.