سرینگر: مشترکہ مزاحمتی قیادت نے نورباغ قمرواری علاقے میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے خلاف جمعہ کو کشمیر بند اور احتجاج کی کال دی ہے .
یہ کال میر واعظ عمرفاروق نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دی .انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ جمعہ کو نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کی جائے .
میرواعظ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ 28 ستمبر بروز جمعہ کو ہڑتال کی جائے اور فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت ،مزاحمتی لیڈران اور کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے .
یاد رہے کہ جمعرات کی علی الصبح نورباغ قمرواری میں تلاشی کارروائی کے دوران فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان محمد سلیم ملک جاں بحق ہوا.
Comments are closed.