شہرخاص میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف یونیورسٹی طلاب سرا پا احتجاج

سرینگر ،اونتی پورہ: کشمیر نیور سٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں زیر تعلیم طلاب نے جمعرات کو شہر خاص کے نور باغ قمرواری علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کی گولی مار کر ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے .

معلوم ہوا ہے کہ کشمیر نیورسٹی واقع حضرت بل سرینگر میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبائ وطالبات کی ایک خاصی تعداد یونیورسٹی احاطے میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے شہرخاص میں محم سلیم نامی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا .

یونیورسٹی طلاب نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور مختلف بلاکوں سے ہوتے ہوئے احاطے میں اقبال لائبری کے قریب جمع ہوئے ،جہاں سے انہوں نے ایک احتجاج مارچ نکالا اور یونیورسٹی احاطے کے چکر لگائے ،جس دوران یونیورسٹی کی فضا نعروں سے گونج اٹھی .

احتجاجی طلاب نے الزام عائد کیا کہ شہری ہلاکتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے اور نوجوان کو براہ راست ٹارگیٹ بنایا جارہا ہے .

اطلاعات کے مطابق اسی اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں بھی زیر تعلیم طلاب نے جمعرات کو کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور احاطے میں جمع ہو کر نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اپنا احتجاج درج کیا

احتجاجی طلاب مطالبہ کررہے تھے کہ شہری ہلاکتوں کو فروی طور پر روکا جائے اور قصور واروں کو سزا دی جائے ،جو نوجوان ہلاک کررہے ہیں .

یاد رہے کہ جمعرات کی علی الصبح قریب 5 بجے نور باغ قمرواری علاقے میں تلاشی کارروائی کے دوران فائرنگ سے محمد سلیم ملک نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا .

Comments are closed.