بڈگام :وسطی ضلع بڈگام کے پانزن چاڈورہ علاقے میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے .
ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور فورسز نے پانزن چاڈورہ گائوں کا محاصرہ کیا ،جس دوران تلاشی کارروائی میں یہاں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے .
موصولہ تفصیلات کے مطابق گائوں میں موجود جنگجوئوں نے تلاشی کارروائی پر مامور فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کی ،جسکے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی .طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی یہاں جھڑپ چھیڑ گئی.
معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین جھڑپ جاری ہے ،تاہم اس میں کسی کسی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ علاقے میں آپریشن جاری ہے .
ضلعے کے کئی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے تحت موبائیل انٹر نیٹ خد مات معطل کردی گئیں .
Comments are closed.