سرینگر::ایس ایس اے زمرے کے تحت کام کر رہے اساتذہ کے ایک وفد نے آج ای جیک کے صدر عبدالقیوم وانی کی سربراہی میں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی ، سیکرٹری سکولی تعلیم اجیت کمار ساہو ، ناظمِ تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو اور پروجیکٹ ڈائریکٹر رمسا طفیل متو بھی موجود تھے ۔
وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ اُن کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کرنے کو منظوری دی جائے ۔
گورنر نے وفد کے مطالبات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خورشید احمد گنائی کو ہدایت دی کہ وہ ان اساتذہ کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ سماج کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ گورنر نے اساتذہ سے تلقین کی کہ وہ اپنے فرایض تندہی کے ساتھ انجام دیں ۔
ایس ایس اے اساتذہ کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرے گی ۔ خورشید احمد گنائی
گورنر کے صلاحکار خورشید احمد گنائی نے آج اعلان کیا کہ حکومت سروس سکھشا ابھیان کے تحت کام کر رہے اساتذہ کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرے گی ۔
پرتاپ پارک سرینگر میں احتجاج پر بیٹھے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ گورنر ستیہ پال ملک نے اُن کے نمائیندوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ہے جس میں انہیں درپیش مسائل کا تفصیل سے جائیزہ لیا گیا ۔
مسٹر گنائی نے کہا کہ گورنر نے اُن کے حق میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔
مسئلے کے پس منظر میں خورشید احمد گنائی نے کہا کہ یہ معاملہ اُس وقت پیچیدہ بن گیا جب مرکزی سرکار نے دو سکیموں کو زم کر کے فراہم کی جانے والی رقومات میں کمی لائی ۔ اس طرح ریاست کے محدود مالی وسائل پر کافی بوجھ بڑھ گیا ۔
خورشید احمد گنائی نے کہا کہ ریاست میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد اس معاملے کو حل کرنے کیلئے کافی کوششیں کی گئیں ۔ مشیر موصوف نے احتجاج کر رہے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائین کر کے بچوں کو تعلیم کا حق فراہم کریں ۔ بعد میں مشیر موصوف نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کئی اساتذہ کو جوس پلایا ۔
Comments are closed.