ڈی سی آفس میں تعینات سابق سینئر اسسٹنٹ افسر رشوت ستانی کیس میں مجرم قرار

سرینگر : انسداد کورپشن عدالت نے ایک غیر معمولی فیصلے کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر بڈگام میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز رہ چکے افسر کو رشوت ستانی کی پاداش میں مجرم قرار دیتے ہوئے ایک سال کی قید اور15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا .

ریاستی ویجی لینس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انسداد کورپشن عدالت کے جج رویندر ناتھ وٹال نے بدھ کے روز ضلع ڈی سی آفس بڈگام میں تعینات سابق سینئراسسٹنٹ افسر غلام مہدی پنڈت ولد غلام حسن ساکنہ اسکندرپورہ بڈگام کو ایک ایف آئی آر 21-2017 جوکہ پولیس اسٹیشن ویجی لینس کشمیر میں درج تھا ،میں قصوروار پاکر اُسے ایک سال کی قید اور 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا.

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ جج موصوف نے انسداد مخالف قانون کی سیکشن ( I) کے تحت ملزم کو ایک سال کی قید اور 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سیکشن 5(2) کے تحت 6 ماہ کی قید اور 2500روپے کا جرمانہ عائد کیا .یہ فیصلہ 161 آر پی سی کے تحت سنایا گیا .ملزم کو حراست میں لیکر جیل بھیج دیا گیا.

ویجی لینس نے بتایا کہ ملزم کو 3000 روپے کی رشوت محمد رمضان بٹ نامی شہری سے رشوت طلب کرنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا .مذکورہ شہری نے ہی ویجی لینس شکایت درج کرائی تھی .عدالت میں ویجی لینس کی جانب سے چیف پراسیکیوٹ افسر غلام جیلانی اور سینئر پراسیکیوٹ افسرریاض احمد نے کیس کی دلیل پیش کی.

دلائل سننے کے بعد انسداد کورپشن کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا.

Comments are closed.