کشمیر: ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس اہلکار کو انعام سے نوازا گیا
سری نگر//کے پی ایس (تازہ ترین) جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرارشریف میں ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس اہلکار کو تعریفی سند اور دس ہزار روپے کے انعام سے نوازا ہے۔ریاستی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے بڈگام بینک میں پیر کو ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر دل پولیس اہلکار فاروق احمد کو ایوارڈ سے نوازا۔اس دوران ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل فاروق احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ کلاس فرسٹ اور دس ہزار روپے کا انعام دینے کو منظوری دی
Comments are closed.