صورہ میں نوجوان کی گرفتاری پر ہڑتال

سرینگر: شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں بدھ کو نوجوان کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی گئی .ہڑتال کے باعث یہاں معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے.

اطلاعات کے مطابق منگل کی شب ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 22سالہ نوجوان اشفاق احمد ولد غلام احمد ساکنہ وانی محلہ آنچار صورہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی .

نوجوان کی گرفتاری کے خلاف صورہ میں دکانات اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ صورہ-بژھ پورہ روڑ پر ٹریفک نقل وحرکت بھی روک دی گئی.

مقامی لوگوں نے گرفتار نوجوان کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی سنگبازی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے .

Comments are closed.