قومی اردو یونیورسٹی کا اعلیٰ سطحی وفد کشمیر کے دورے پر، بڈگام کیمپس کی جلد تعمیر کا اعلان
سری نگر// جنوبی ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں قائم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو) نے اعلان کیا ہے کہ وسطی کشمیر کے قصبہ بڈگام میں یونیورسٹی کے سیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر کا کام عنقریب شروع کیا جائے گا۔اس اعلان کے ساتھ وادی میں اردو یونیورسٹی کے کیمپس میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر گذشتہ 4 برسوں سے جاری تعطل کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔بڈگام کیمپس میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کے سلسلے حیدرآباد سے یونیورسٹی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد وادی کے دورے پر آیا ہوا ہے، جہاں اس وفد نے متعلقین کے ساتھ میٹنگوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے
Comments are closed.