کنگن میں دلخراش سڑک حادثہ ،ایک ہلاک ،دوسرا زخمی

وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کی شب سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا.

تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر PB02AL-5194نارا ناگ کی جانب جارہی تھی ،جس دوران پہلناڑ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور گہری کھائی میں جاگری .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ رات 9 نو بجے پیش آیا جبکہ گاڑی میں دو افراد سوار تھے .پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک کی موقعے پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ،جسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا .

ہلاک شخص کی شناخت 59 سالہ عالم رسول خان ساکنہ بیلو وسن کنگن کے بطور ہوئی ،مہلوک شہری فروٹ کنٹریکٹر تھا.زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ مشتاق احمد شاہ ساکنہ فرائو کنگن کے بطور ہوئی .

معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال کنگن داخل کیا گیا ،جہاں سے اُسے صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ سرینگر منتقل کیا گیا.(میڈیا رپورٹس)

Comments are closed.