ویڈیو: ادبی نشست،تعمیل ارشاد نے ادباء و شعراء کی عزت افزائی کی
تعمیل ارشاد کے مدیر اعلیٰ راجہ محی الدین نے ادباء کو اعزازات سے نوازا
تعمیل ارشاد کے مدیر اعلیٰ راجہ محی الدین نے ادباء کو اعزازات سے نوازا
سرینگر : سرینگر میں ایک ادبی نشست کا اہتمام اتوار کے روز کیا گیا ،جس میں مقامی قلمکاروں ،ادیبوں،صحافیوں،کالم نویسوں اور شعراء کی ایک خاصی تعداد کے علاوہ بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے کئی سرکردہ اردو ادباء ، شعراء اور عام لوگوں نے شرکت کی .
یہ ادبی تقریب سرینگر کے بلواڑ روڑ پر واقع ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی .تقریب اردو رسالہ ‘نگینہ انٹرنیشنل’کی اشاعت کے پچاس برس مکمل ہونے کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی .
تقریب میں نگینہ انٹر نیشنل کے مدیراعلیٰ وحشی سعید نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قارین کے بھر پور تائون سے ہی نگینہ انٹر نیشنل اس مقام پر پہنچا ہے .
تقریب میں جسٹس (آر) بشیر احمد کرمانی ،قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان کے ناظم ارتضیٰ کریم اور سابق ناظم ڈاکٹرحمید اللہ بٹ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی .
جن ادیبوں ،قلمکاروں اور شعراء نے اس تقریب میں شرکت کی اُن میں نور شاہ ،محمد یوسف ٹینگ ،مرزاں محمد زماں آزردہ ،غلام نبی خیال،فاروق نازکی،ڈاکٹرشبیب رضوی،رفیق راز،خالد حسین ،ڈاکٹرعزیز حاجنی وغیر شامل ہیں .اس ادبی تقریب کے دوران نگینہ انٹر نیشنل کے پچاس برس مکمل ہونے پر اسکے تازہ اور ضحنیم گولڈن جبلی نمر 2018 اوررکن نگینہ انٹر نیشنل ڈاکٹر اشرف آثاری کے دوسرے افسانوی مجموعہ’بلھا کہہ جاناں میں کون’ کی رسم رونمائی انجام دی گئی .
تقریب کے دوران نگینہ انٹر نیشنل کی گولڈن جبلی پر ایک دستاویزی فلم کی نمائش بھی کی گئی . اس موقعہ پر نامور ادبی اور علمی شخصیات کو اُنکی گراں قدر خدمات انجام دینے پر نگینہ انٹر نیشنل کے ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا .
ادبی تقریب کی خاص بات روزنامہ تعمیل ارشاد کی جانب سے قلمکاروں ادیبوں،صحافیوں،کالم نویسوں اور شعراء کی عزت افزائی رہی.
تعمیل ارشاد کے مدیر اعلیٰ راجہ محی الدین نے جن ادیبوں ،قلمکاروں اور شعراء کو ادارے کی جانب سے اعزاز سے نوازا اُن میں نور شاہ ،وحشی سعید ،پروفیسر محمد زماں آزردہ ،ڈاکٹر مشتاق حیدر،ڈاکٹر شفق سوپوری،ڈاکٹر نذیر مشتاق، شہزادہ بسمل،مشتاق کاشمیری،ڈاکٹر الطاف انجم ،ڈاکٹر اشرف آشاری اور غلام نبی کمار شامل ہیں .
تعمیل ارشاد کے مدیر اعلیٰ راجہ محی الدین نے بتایا کہ اردو ریاست جموں وکشمیر کی سرکاری زبان ہے اور ادارہ تعمیل ارشاد اسکے فروغ اور ترویج وترقی کےلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھاتا رہے گا .
انہوں نے کہا کہ ادیبوں ،قلمکاروں اور شعراء کی عزت افزائی اسکی ایک کڑی ہے .
Comments are closed.