فروٹ منڈی سوپور ٹرانسپورٹ سہولیت سے محروم

کروڑوں روپے مالیت کے میوہ کو سڑنے کا خطرہ لاحق ،گورنر انتظامیہ نوٹس لے:فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن

نیوز ڈیسک
سوپور : ایشیا کی دوسری بڑی فروٹ منڈی سوپور کو اس وقت ٹرانسپورٹ سہولیت کی عدم دستیابی کے سبب سخت ترین مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کرایہ میں کافی اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے میوہ صںعت سے وابستہ تاجروں ،گروئورس اور دیگر افراد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .

ادھر فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن نے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر انتظامیہ کو اس حساس مسئلے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرنے چاہئے کیونکہ منڈی میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے میوہ کو سڑنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے .

معلوم ہوا ہے کہ فروٹ منڈی سوپور کو میوہ صنعت کے اس سیزن میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب گونا گوں مشکلات ومسائل کا سامنا ہے .

اس وقت 300 سے لیکر400 ٹرکیں فروٹ منڈی مال لیکر پہنچتی ہیں ،تاہم میوہ کوبیرون ریاست منڈیوں تک پہنچانے کےلئے ٹرانسپورٹ کی سہولیت دستیاب نہیں ہے ،جسکی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا میوہ سوپور منڈی میں پڑا ہواہے .

بتایا جاتا ہے کہ فروٹ منڈی میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب فی پیٹی کرایہ میں یکایک 50 سے 70 روپے کا اضافہ ہوا ،جسکی وجہ سے میوہ صںعت سے وابستہ تاجروں ،گروئورس اور دیگر افراد کوذہنی کوفت کا سامنا ہے .

فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد المعروف کاکا صاحب نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے تعمیل ارشاد ملٹی میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ اس وقت سوپور فروٹ منڈی کے تاجروں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کا سامنا ہے .

ان کا کہناتھا کہ یہ میوہ سیزن ہے اور سیزن میں کشمیر کے پھل جس میں سیب سر فہرست ہے ،کو بیرون ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچایا جاتا ہے ،لیکن ٹرانسپورٹ کی محرومی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا میوہ فروٹ منڈی میں ہی پڑا ہوا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ سوپور فروٹ منڈی سے دہلی منڈی تک فی پیٹی کرایہ 60 سے 70 روپے ہے ،لیکن ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب یہ کرایہ 100 سے 110 روپے فی پیٹی مقرر کی گئی .انہوں نے کہا کہ اسی طرح فروٹ منڈی سوپور سے کولکتہ تک فی میوہ پیٹی کا کرایہ 100سے110 روپے ہونا چاہئے جوکہ بڑھ کر150 سے160 روپے ہوگیا ہے .

فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن کے صدر نے مزید بتایا کہ اسی طرح بنگلہ دیش کی سرحد تک فی پیٹی کا کرایہ 170 سے 190 روپے ہونا چاہئے جو بڑھ کر 200سے 250 روپے ہوگیا ہے.

فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن کے صدرفیاض احمد نے بتایا کہ اسی طرح کشمیر سے بیرون ریاست میوہ لیجانے والے ٹرک ڈرائیوروں کو پنجاب اور ہریانہ کی پولیس بےجا تنگ طلب کررہی ہے .انہوں نے کہا کہ ہائی وے پر میوہ ٹرکوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بیرون ریاست منڈیوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کےلئے گورنر انتظامیہ اقدامات اٹھائے .

ان کا کہناتھا کہ فروٹ منڈی سوپور کو تاریخی حیثیت حاصل ہے ،لیکن یہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث تاجروں ،گروئورس اور دیگر افراد جوکہ میوہ صنعت سے وابستہ ذہنی کوفت کا سامنا ہے .انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے سبب میوہ سیزن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ اگر وقت پر تازہ میوہ بیرون ریاست منڈیوں تک نہیں پہنچا تو کروڑوں روپے مالیت کے میوہ کو سڑنے کا اندیشہ ہے .

ان کا کہناتھا کہ گورنر انتظامیہ کو اس حساس معاملے کی جانب خاص توجہ مرکوز کرنی چاہئے ،تاکہ میوہ صنعت سے وابستہ افراد کے تحفظات دور ہوسکے .

فروٹ منڈی سوپور ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد نے مزید بتایا کہ گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ بیرون ریاست پنجاب ،دہلی اور راجستھان سے ٹرانسپورٹ کو سوپور فروٹ منڈی تک رسائی بغیر ٹیکس یقینی بنائے ،تاکہ فروٹ منڈی سوپور میں پڑے میوہ جات کو وقت پر بیرون ریاست منڈیوں تک پہنچایا جاسکے .

ان کا کہناتھا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے مارکیٹ اور میوہ سیزن پر منفی اثرارت مرتب ہورہے ہیں .

Comments are closed.