پلوامہ میں مقامی جنگجوؤں اور عام شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال

پلوامہ۔ کے پی۔ ایس //جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کو فورسز کے ہاتھوں جانبحق ہوئے عام شہری و جنگجوؤں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ پلوامہ کے قصبہ ترال میں تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور دیگر کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔خیال رہے ترال کے گلاب باغ میں بدھ کے دن سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ایک تصادم ہوا تھا جس میں تین مقامی جنگجوؤں کے علاوہ ایک عام شہری بھی جانبحق ہوا تھا۔

Comments are closed.