ترال:تلاشی کارروائی جھڑپ میں تبدیل

ترال : تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں شروع کی گئی بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جنوبی قصبہ ترال میں اُس وقت جھڑپ میں تبدیل ہوئی ،جب یہاں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا .

معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ ترال کے حدود میں آنے والے علاقہ ڈارگنائی گنڈ،آری پل میں اتوار کی صبح فوج وفورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی ،جس دوران یہاں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا .

فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجوئوں کا ایک گروہ موجود ہے ،جس کے بعد یہاں تلاشی کارروائی شروع کی گئی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے فوج وفورسز پر فائرنگ کی ،جوابی کارروائی میں فوج وفورسز نے بھی فائرنگ کی .

اس کے ساتھ ہی یہاں طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہاں دو سے تین جنگجومحاصرے میں پھنسے ہوئے ہیں .پولیس ترجمان نے جھڑپ کی تصدیق کی .مزید تفصیلات کا انتظار

دریں اثناء جنوبی کشمیر کے دو اضلاع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات گزشتہ شب سے منقطع کردی گئیں.

 

تمام تازہ ترین خبروں کے لیے ڈون لوڈ کریں کشمیر ایج اور تعمیل ارشاد ایپ

Comments are closed.