نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کا اجلاس بروز سوموار24ستمبر مرکزی دفتر واقع نوائے صبح کمپلیکس میں طلب کیا ہے۔

یہ اجلاس دو روز تک جاری رہے گا اور اس میں مجلس عاملہ کے ممبران ریاست کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امورات پر تبادلہ خیالات کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ شرکاءاپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مسائل و مشکلات بھی اُجاگر کریں گے۔ جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے معزز ممبران کو وقت مقررہ پر تشریف لانے کی تاکید کی ہے۔

 

تمام تازہ ترین تیکنیکی خبروں کے لیے ڈون لوڈ کریں کشمیر ایج اور تعمیل ارشاد ایپ

Comments are closed.