لسجن سرینگر میں جنگجو مخالف آپریشن گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکینوں سے پوچھ تاچھ

سرینگر//پولیس وفورسز نے لسجن سرینگر میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ یو پی آئی کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعدپولیس وفورسز نے لسجن سرینگر علاقہ کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس وفورسز نے کئی گھنٹوں تک رہائشی مکانوں کی تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد تلاشی آپریشن کو ختم کیا گیا ۔ (یو پی آئی )

Comments are closed.