دمہال ہانجی پورہ کولگام کے جنگل سے 124مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے /ڈپٹی ڈائریکٹر

سرینگر// دمہال ہانجی پورہ کولگام میں فاریسٹ پروٹکشن فورس کے اہلکاروں نے 124مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے جنگل اسمگلروں کی تلاش شروع کردی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی سرسبز سونے کو تہیہ تیغ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔یو پی آئی کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فارسٹ پروٹکشن فورسز کے اہلکاروں نے دمہال ہانجی پورہ کولگام کے جنگل سے غیر قانونی طور پرکاٹی گئی 120مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنگل میں اسمگلروں نے سرسبز سونے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور اس ضمن میں محکمہ جنگلات کے اہلکار ہاتھ پے ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ پروٹکشن فورسز ممتاز احمد نے اس بات کی تصدیق کی کہ دمہال ہانجی پورہ کولگام میں کمپارٹمنٹ نمبر 24سے غیر قانونی طورپر کاٹی گئی 124مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی غیر قانونی طورپر عمارتی لکڑی کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ (یوپی اے)

Comments are closed.