دفعہ 35 اے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: نیشنل کانفرنس
سرینگر // جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ کشمیر دشمن عناصربھارتی آئین کی دفعہ 35 اے اور دفعہ370کو ختم کرنے کے لئے جس طرح سے آج ڈور دوپ کررہے ہیں وہ اہل ریاست کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے اور اتحاد و اتفاق ہی ہم اس چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست کے تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ریاست کی پہنچان، انفرادیت اور شناخت کے بچاؤ کے لئے آگے آنا چاہئے۔ڈاکٹر مصطفےٰ کمال نے بدھ کو یہاں این سی پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں پارٹی حامیوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’نئی دلی کو بھی یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ دفعہ 35 اے اور 370کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ خوانی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔
Comments are closed.