ویڈیو: ما بعد ہلاکتیں :ایس پی اوز کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع،
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے لگے
سرینگر : جنوبی ضلع شوپیان میں 3 سپیشل پولیس افسران(ایس پی اوز) کی بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ایس پی اوز کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر سلسلہ وار ویڈیو وائرل ہورہے ہیں .
مابعد ہلاکتیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر میں نصف درجن ایس پی اوز نے اپنی نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا پر اپنی شناخت کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کئے .
معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے تین اضلاع شوپیان ،کولگام اور پلوامہ میں ایس پی اوز نے اپنی نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور پولیس نوکریوں سے مستعفی ہونے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کئے .
معلوم ہوا ہے کہ جن ایس پی اوز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ،اُن میں نواز احمد لون(ایس پی او) ساکنہ ٹنگ گام کولگام ،شبیر احمد ٹھوکر (ایس پی او) ساکنہ سمنو کولگام ،تجل اللہ حسن (ایس پی او) ساکنہ ہر پورہ بٹہ گنڈ شوپیان ،عمر بشیر (ایس پی او) ساکنہ کاپرن شوپیان ،ارشاد احمد بابا (کانسٹیبل ) ساکنہ دنگ گام شوپیان اور نصیر احمد (ایس پی او) ساکنہ وحی بگ پلوامہ شامل ہے .
ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے 20 سے 25 ایس پی اوز اور پولیس اہلکاروں نے اپنی نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے نمازجمعہ کے موقع پر مساجد میں نوکریوں سے مستعفی ہونے اعلان کیا جبکہ یہ سلسلہ جاری ہے ،تاہم یہ ابتدائی رپورٹس ہے .
Comments are closed.