ریاسی میں ٹیمپو گہرے نالے میں گر گئی، 9افراد لقمہ اجل ، 3شدید زخمی

جموں۔ کے ۔ پی۔ایس // ریاسی میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 9افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریاسی کے ماہور علاقے میں ایک ٹیمپو گاڈی قریب 200فٹ گہرے نالے میں گر گئی جس کی وجہ موقہ پر ہی 7افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس بیان کے مطابق زخمیوں میں سے 2مزید افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے اس طرح مرنے والوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء راحت اور بچاو کاروائی جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔

Comments are closed.