بانڈی پورہ: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے سملر جنگل میں جمعرات سے جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جاری خونین معرکہ آرائی میں اب تک 2 جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں ،جنکی نعشیں تلاشی کارروائی کے دوران جائے جھڑپ سے برآمد کی گئیں.
خبررساں ادارے جی این ایس نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جاں بحق جنگجو کی نعش کل جبکہ دوسرے جاں بحق جنگجو کی نعش جمعہ کی صبح تلاشی کارروائی کے دوران برآمدکی گئی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں مزید جنگجوئوں کی موجودگی کے خدشے کے باعث جنگجوئوں کی نعشیں برآمد نہیں کی جاسکی .
فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ سملر بانڈی پورہ میں جمعرات سے جاری جنگجوئوں مخالف آپریشن اور طرفین کے مابین شروع ہوئی جھڑپ میں اب تک 2 ملی ٹنٹ ازجان ہوئے ،جنکی شناخت کا عمل شروع کیا گیا .
یاد رہے کہ جمعرات کو سملر بانڈی پورہ کے جنگل میں 14 آرآر ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر تلاشی کارروائی شروع کی تھی .یہ تلاشی کارروائی ایک خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ،جس دوران یہاں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی .
سملر جنگل میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی جاری ہے .
Comments are closed.