یوم عاشورہ:سرینگر پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

لوگ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ تعاون کریں:پولیس ترجمان

سرینگر:یوم عاشورہ یعنی 21ستمبر 2018کے روز زولجنا جلوسوں کے پیش نظر سرینگر پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔یو پی آئی کے مطابق مسافروں اور راہگیروں سے التماس ہے کہ وہ مندرجہ ذیل طے شدہ روٹوں پر اپنا سفر جاری رکھیں ۔

(1)کوٹھی باغ پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں امتناعی احکامات کے پیش نظر ریڈیو کشمیر کراسنگ سے امیرا کدل شاہراہ کے بجائے اب مسافر ایم روڑ سے ہوتے ہوئے پولو ویو کراسنگ اور ریگل کراسنگ شاہراہ کا استعمال کریں۔

(2)گھنٹہ گھر کی جانب سے چلنے والے ٹریفک کو اب ایم اے روڑ پلیڈیم لین سے چلنے کی اجازت ہوگی۔

(3)شہر خاص کے پانچ پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں امتناعی احکامات کے مد نظر صور ہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی طرف سفر کرنے والے مسافروں کو قمر واری ، نور باغ ، سیکہ ڈافر اور علی جان روڑ کا استعمال کرنے کیلئے کہاگیا ہے۔

(4)نگین سے آنے والے ٹریفک کو کنہ تار کی اور چلنے پھرنے کی اجازت ہوگی ۔ لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ رعناواری شاہراہ کا استعمال کریں جبکہ بوٹہ کدل شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

(5)حضرت بل جانے والے مسافروں سے استدعا ہے کہ وہ رعناواری اور فور شور روڑ کا استعمال کریںجبکہ حضرت بل سے شہر کی اور آنے والے ٹریفک کو یہی راستہ استعمال کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

نوٹ : کسی بھی گاڑی کو حول سے نوشہرہ کی طرف آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون وکریں۔ کسی بھی مدد کیلئے پی سی آر سرینگر کے فون نمبرات 01942477567, 01942477568, 9596222550, 9596222551پر رابط قائم کریں ۔ علاوہ ازیں پولیس کنٹرول کے ٹول فری نمبر 100پر رابط قائم کیا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.