سرےنگرستمبر :20 ڈائرےکٹر جنرل آف پولےس دلباغ سنگھ نے پولےس گالف ٹےم کو آل انڈےا پولےس گالف ٹارنامنٹ مےں چمپےن بننے پر مبارک باد دی ہے۔ پولےس گالف ٹےم آج شری الوک کمار، آئی جی پی کے سربراہی میںےہاں پولےس ہےڈ کواٹرس مےں پولےس سربراہ سے ملے جہاں انہوں نے علیٰ افسران کی موجودگی میں ٹےم کے زرےعے آل انڈےا پولےس گالف ٹورنامنٹ میں جےتی گئی ٹرافی پےش کی۔
الوک کمار، شری اشکور احمد وانی اور شری پون پرےہار پر مشتمل جموںو کشمےر پولےس ٹےم نے حال ہی میں منعقد آل انڈےا پولےس گالف ٹورنامنٹ میں چار انعامات حاصل کرکے ٹورنامٹ کے چمپےن کے طور پر سامنے آگئے۔ اس کے ساتھ ہی جموں وکشمےرپولےس ٹےم ٹورنامنٹ میں پہلی بار چمپےن بن گئی۔ پولےس سربراہ نے ٹےم کو مبارک باد دی جنہوں نے شاندار کھےل کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کردےا۔
Comments are closed.