نئی دہلی،:سپریم کورٹ نے بھیمہ کورے گاؤں معاملے میں پانچ انسانی حقوق کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دائر عرضی پر جمعرات کو فیصلہ محفوظ رکھا لیاہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنیچ نے سبھی متعلقہ فریقوں کی تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے سبھی فریقوں کو اس معاملے میں پیر تک اپنا تحریری موقف رکھنے کے لئے کہا ہے۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران جسٹس مشرا نے اڈیشنل سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے معاملے کی کیس ڈائری سونپنے کی ہدایت دی ہے۔
Comments are closed.