گاندربل : وسطی ضلع گاندربل میں منگل کو اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں ایک کھیت سے 13 سالہ کمسن بچے کی نعش پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی .
پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر بڑے پیمانے پر معاملے کی نسبت تحقیقات شروع کردی .
بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ فاصل احمد مسگرعرف گاشا ولد غلام حسن ساکنہ بوسربگ آلسٹینگ گاندر بل کی نعش پُراسرار حالت میں منگل کو برآمد کی گئی .
معلوم ہوا ہے کہ مہلوک کمسن چھٹی جماعت کا طالب علم تھا .پولیس نے معصوم کی موت کی وجوہات جاننے کےلئے نعش کو اپنی تحویل میں میں لیکر ضلع اسپتال گاندربل پوسٹ ماتم کےلئے پہنچا ئی .
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی.
Comments are closed.