سامبورہ پامپور میں شبانہ معرکہ آرائی ، لشکر جنگجو جاں بحق ، 2زخمی حالت میں فرار
سرینگر۔کے پی ایس//جنوبی قصبہ پلوامہ کے سامبورہ علاقے میں شبانہ معر کہ آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستانی جنگجو جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ اس کے مزید دو ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس دوران جاں بحق جنگجو کی یاد میں ضلع پلوامہ کے بیشتر علاقوں میں سوموار کو تعزیتی ہڑتال رہی جبکہ ہڑتال کے بیچ کئی مقامات پر فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی رات دیر قریب 10بجے سامبورہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اونتی پورہ نے علاقے کے اکرم ڈار نامی محلہ کو محاصرے میں لیکر وہاں تلاشی کارروائی شروع کی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میں فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی ۔ذرائع کے مطابق فوج پر فائرنگ کے ساتھ ہی فورسز اہلکاروں نے جنگجوؤں کے خلاف مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں گولیوں کی گھن گرج کے ساتھ ہی سامبورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے جس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی جس کے نتیجے میں نصف درجن کے قریب مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کا تبادلہ کھ دیر تک جاری رہنے کے بعد دونوں طرف سے بندقیں خاموش ہو گی جس کے بعد فورسز نے علاقے میں تلا شی آپریشن شروع کیا جو اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو قریب3بجے اختتام پذیر ہوا جبکہ فورسز نے جھڑپ کے مقام سے ایک جنگجو کی لاش بر آمد کی جس کی شناخت عمر عرف رحمان ساکنہ پاکستان کے بطور ہوئی ۔
Comments are closed.