جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع میں مکمل ہڑتال ، حالیہ ہلاکتوں کے خلاف لوگوں میں غصے کی لہر برقرار
کلگام ،اننت ناگ۔ کے پی ایس۔//جنوبی کشمیر کے دو اضلاع اننت ناگ اور کلگام میں آج دن بھر مکمل ہڑتال رہی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے کلگام اور اننت ناگ میں حالیہ شہری و میلیٹنٹ ہلاکتوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ علاقے میں تمام دوکانیں، تجارتی مراکز اور دفاتر وں کے علاوہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی مسدود ہوکر رہ گئی۔ اس کے علاوہ قصبوں اور تحصیل ہیڈکوٹروں کی سنسان سڑکوں پر فورسز کی بھاری جمیعت گشت کرتی نظر آرہی تھیں۔ ادھر کئی مامات پر حالیہ ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور کئی جگہوں پر پولیس اور مطاہرین کے مابین جھڑپیں بھی دیکھنے کو ملی۔
Comments are closed.