سوپور میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں تصادم تین جنگجووں جانبحق ، تعلیمی ادارے بند
ساجد رسول
سوپور // کے ۔پی۔ایس۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہوئے ایک شدید تصادم میں تین عسکریت پسند جانبحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترقہ ٹیم نے آج علی الصبح سوپور کے امر گڑھ نامی علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم شروع ہوا جس کے نتیجے میں تین جنگجووں جان بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تینوں جنگووں کا تعلق لشکرطیبہ سے بتایا جاتا ہے ۔ موصولہ خبروں کے مطابق اب تک دو عسکریت پسندوں کی پہچان ہوئی ہے جبکہ تیسرے کی پہچان ابھی ہونی باقی ہے۔ دریں اثناء شمالی کشمیر میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے رکھنے کے علاوہ انٹرنیٹ سروس کو بھی فلحال معطل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.