کنلون بجبہاڑہ میں جنگجوؤں اور پولیس و فورسز کے مابین تصادم آرائی حزب المجاہدین کا عسکریت پسند اور عام شہری سمیت 2افراد جاں بحق
سرینگر/ 04اگست/جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان خون ریز تصادم جاری ، کنلون بجبہاڑہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین جھڑپ میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم اور 16دن پہلے حزب المجاہدین کا عسکریت پسند اور پیشے کے لحاظ سے مزور اور 2بیوائیوں کا شوہر اور 5بچوں کے والد سمیت 2افراد جاں بحق ،فورسز اہلکاور زخمی ،اننت ناگ اور بجبہاڑہ میں پُر تشدد احتجاجی مظاہرے ،انٹر نیٹ سہولیات پر پابندی ،بانہال بارہمولہ ریل سروس معطل ،اننت ناگ ضلع میں تمام تعلیمی ادارے بند ۔ اے پی آئی کے مطابق کنلون بجبہاڑہ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب 3اگست شا م 6بجے کے قریب 3 راشٹریہ رائفلز،90اور40بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی جس کے دوران عسکریت پسندوں نے پولیس وفورسز پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 3راشٹریہ رائفلز کا رائفل مین روہت بلٹ نمبر 13771129Kزخمی ہوا ، پولیس و فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی اور اس دوران غسل خانے میں چھپے عسکریت پسند جس کی شناخت یاور نثار ولد نثار احمدشیر گوجری عرف الغازی کے بطور ہوئی نے تلاشی پارٹی پر گولی چلائی اور جواب میں حزب المجاہدین کا عسکریت پسند جاں بحق ہوا ۔ نمائندے کے مطابق عسکریت پسندوں اور پولیس و فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک عام شہری جس کی شناخت غلام محی الدین بٹ ولد محمد یوسف ساکنہ آرونی بجبہاڑہ کے بطور ہوئی زد میں آکر لقمہ اجل ہوا اور مذکورہ پیشے کے لحاظ سے مزدور اپنی موٹر سائیل یمہا لیبروزیر نمبر? JK013-527اور اپنے دو موبائیل نوکیا1209اورGVN300مذکورہ شہری سے برآمد کئے گئے جس کی وجہ سے اس کی شناخت ہو سکی ۔ جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کے قبضے سے پولیس و فورسز نے ایک ایس ایل آر ،2میگزین ،40گولیوں کے راؤنڈ اور ایک چینی گرینیڈ کے علاوہ پوائچ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ۔ حزب المجاہدین کے عسکریت پسند اور عام شہری کی ہلاکت کی خبر اننت ناگ میں پھیلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھرں سے باہر آئی ،نوجوانوں نے لاک چوک ،چینی چوک ، عشاجی پورہ ،اچھہ بل بس اسٹینڈ کے علاقوں میں پولیس و فورسز پر شدید سنگباری کی ۔تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس و فورسز نے اشک آو ر گیس کے گولے داغے ، ساؤنڈ شلوں کا بے تحاشا استعمال کیا جس سے اننت ناگ اور بجبہاڑہ میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے ۔ نمائندے کے مطابق جاں بحق ہوئے حزب المجاہدین کے عسکریت پسند یاور نثار اور پیشے کے لحاظ سے مزدور غلام محی الدین بٹ کی دو دو با ر نماز جنازہ ادا کی گئیں اورہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے انہیں فلگ شکاف نعروں اور پُر نم آنکھوں سے اپنے اپنے آبائی مقبروں میں سپرد خاک کیا ۔ نمائندے کے مطابق کنلون بجبہاڑہ کے بنہ پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہونے کے دوران دو عسکریت پسند پولیس و فورسز کا محاصرہ توڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوئے ۔پولیس و فورسز کی جانب سے کنلون بجبہاڑہ میں رات بھر تلاشی کارروائی جاری رہی او ر صبح دس بجے کے قریب پولیس و فورسز نے محاصرہ اٹھا دیا ۔ نمائندے کے مطابق کنلون بجبہاڑہ کا محاصرہ کرنے کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین گولیوں کے تبادلے میں یاور نثار گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور اس نے ایک رہائشی مکان کے غسل خانے میں پناہ لی تھی جہاں پولیس و فورسز نے اس پر گولیاں چلائیں جس سے وہ جاں بحق ہوا ۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ 3راشٹرایہ رائفلز ،90اور40بٹالین سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ کنلون بجہاڑہ کے علاقے میں عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں علاقے کا محاصرہ کیا گیا جس کے دوران عسکریت پسندوں نے گولیاں چلائیں فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی جس میں حزب المجاہدین کا ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا اور گولیوں کے تبادلے میں ایک عام شہری جس کی شناخت غلام محی الدین بٹ کے بطور ہوئی ہے بھی جاں بحق ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق یاور نثار 15دن پہلے حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا اور سنگباری کے الزام میں کئی بار جیل بھی گیا تھا ۔ مذکورہ عسکریت پسند کے خلاف پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں کئی کیس درج ہے ۔
Comments are closed.