حریت کانفرنس کا عسکری پسندوں کو شاندار خراج  حکومت کے جارحانہ حربوں سے تحریک کمزور نہیں ہوگی

کلگام ۔کے پی۔ ایس // جنوبی کشمیر کے ضلع گلگام میں دو عسکری پسندوں کے جانبحق ہونے پر کل جماعتی حریت کانفرنس نے شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حریت کانفرنس نے جانبحق ہوئے دو عسکریت پسندوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کے ۔پی ۔ایس کو ایک موصولہ بیان کے مطابق حریت کانفرنس نے گوپال پورہ کولگام میں ایک عسکری معرکے کے دوران جانبحق ہوئے دو عسکریت پسندوں عاقب ایتو اور شہید سہیل احمد کو انکی عظیم قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے سلب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اس قوم کے جذبہ مزاحمت کو توڑنے کیلئے جس بے دردی کے ساتھ طاقت اور قوت کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہاں کی نوجوان نسل کو پشت بہ دیوار کرنے کیلئے جو جارحانہ حربے بروئے کار لائے جارہے ہیں اس سے اس قوم کی جذبہ مزاحمت کمزور پڑنے کے بجائے اور زیادہ شدت کے ساتھ ابھر کر سامنے آرہی ہے ۔کیونکہ یہاں کی نوجوان نسل محسوس کررہی ہے کہ ان کے پاس مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی اور ان کی پر امن دینی و سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی کو ریاستی حکومت کی سیاسی انتقام گیرانہ پالیسی قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کو گھروں اور تھانوں میں نظر بند کرنے کا عمل اور تشدد مار دھاڑ اور ظلم و جبر سے عبارت پالیسیاں مسائل کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور اگر مسائل کو حل کرنا ہے تو تشدد سے گریز کرکے سیاسی جرأتمندی سے عبارت فیصلے ناگزیر بن جاتے ہیں۔

Comments are closed.