ترال میں شدید بارش اور طوفانی ہوائیں  میوہ باغات اور زرعی فصلوں کو شدید نقصان 

ترال ۔ کے پی ۔ایس // جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں طوفانی ہواؤں کے سبب میوہ باغات اور زرعی فصلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترال کے نادر، کُچملہ ، بٹ گنڈ، گمراج اورگلشن پورہ نامی دیہاتوں میں شدید ہواؤں سے درخت گر آئے ہیں جس کہ وجہ سے علاقے میں مکانات کے علاوہ میوہ باغات اور زرعی فصلوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے مناسب معاوضہ دئے جانے کے علاوہ بستیوں کے ارد گرد روسی سفیدوں کو جلد از جلد کاٹنے کی اپیل کی ہے۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے