امرناتھ یاتریوں کا بے رحمانہ اور بہیمانہ قتل تحریک دشمنوں کی چال ۔فریڈم موومنٹ

جموں12؍جولائی؍عباس منزل شہیدی چوک جموں۔آج یہاں جموں کشمیرفریڈم موومنٹ کے چیرمین محمدشریف سرتاج نے وادی کشمیر میں نے امرناتھ یاتریوں پر کئے جانے بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہذب سماج میں اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ۔انھوں نے اس حملے کی کسی بین الاقوامی ادارے سے تحقیقات کئے جانے کی مانگ دہراتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام نے امرناتھ یاتریوں کی ہمیشہ پزیرائی کی ہے اور وہ اس طرح کے حملوں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔یاتری ہمارے مہمان ہیں اور کئی دہائیوں سے وہ ہماری مہمان نوازی کے نہ صرف معترف رہے ہیں بلکہ اس کا عملی مشاہدہ اور مظاہرہ بھی کیا ہے ۔انھوں نے اس حملے میں ہلاک ہوئے یاتریوں کے غم زدہ گھرانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام ان کے دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہیں ۔اس موقع پر انھوں نے زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی انھوں نے اس بات کو دہرایا کہ یہ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انہیں زک پہنچانا یا تکلیفف دینا کسی بھی صورت میں جائز نہیں اور نہ ہم ایسا سوچ بھی سکتے ہیں ۔انھوں نے یاتریوں پر حملے کی آڑ میں بھارتی میڈیا کی ہفوات اور کزب بیانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنگ نظر لوگ اس طرح کے واقعات کی آڑ میں جھوٹ پھیلا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،۔ محمدشر یف سرتاج نے بھارت کے غیورعوام سے صبر و تحمل سے کام لینے اور اسبے رحمانہ اور بہیمانہ قتل کے تحقیقاتی عمل کے لئے تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت خود ثابت کرے گا کہ قاتل کون تھے اور ان کے اصل ارادے کیا تھے ۔انہوں نے مودی سرکار کی کشمیریوں کو حالات سدھارنے کی خاطر اپنی فرقہ پرستانہ سوچ میں تبدیلی لانی ہوگی اور سمجھنا ہوگا کہ تمام مسائل کا حل قتل وغارت گری کے بجائے کشمیریوں کو رائے شماری دینے میں مضمر ہے۔ اگر یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو جنگ کی صورتحال برقر رہے گی ۔اور یہ جنگ کڑروں افر اد کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔جس سے کئی نسلیں اور فصلیں تباہ وبرباد ہو جائیں گی۔لہذاہندستانی قیادت کو فرقہ پرستی کا جنون چھوڑ کر مسئلہ کشمیر کی طرف فوری توجہ دینی چاہے۔۔اور مسئلہ جموں کشمیر ایساحل تلاش کریں جو تمام خطوں کی عوام اورمذاہیب کوقابلِ قبول ہو۔

Comments are closed.