یاتریوں پر حملہ ناقابل قبول ،،بٹہ کراٹے 

 سرینگر جولائی11 : جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ( آر ) کے چیرمین فاروق احمد ڈار ( بٹہ کراٹے ) نے بوٹینگو میں یاتریوں پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں ،وہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انسانیت کے ناطے انہیں ہر ممکن سہولیت بہم رکھنا میزبانی کا تقاضا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یاتریوں اور ہمارے درمیان یہ رشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔

انھوں نے یاتریوں کے ھوالے سے کہا کہ وہ خود اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کشمیر کی روایتی مہمان نوازی اور بھائی چارہ دنیا میں مثالی ہے ۔انھوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے حریت اور انصاف پسند عوام انہیں کسی بھی صورت کوئی تکلیف پہنچانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔

بٹہ کراٹے نے کہا کہ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور ہمارے درمیان بھائی چارے کا جو رشتہ ہے وہ کئی حلقوں کو آنکھ نہ بھایا اور تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کی گھناونی حرکت کی

انھوں نے اس واقع کی کسی غیر جانبدار اور بین الاقوامی ادارے سے کرائے جانے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس واقع کی آڑ میں کئی لوگوں کو من مانی کرنے کا موقع ملے گا۔

 

Comments are closed.