یاتریوں پر حملہ قابل مذمت ،،کسی غیر جانبدار ادارے سے تحقیقات کرائے جانے کی مانگ ۔۔بلال صدیقی 

سرینگر جالائی11 : تحریک مزاحمت کے چیرمین بلال صدیقی نے امرناتھ یاتریوں پر کئے جانے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہذب سماج میں اس طرح کے حملوں کا کوئی جواز نہیں ۔انھوں نے اس حملے کی کسی بین الاقوامی ادارے سے کئے جانے کی مانگ دہراتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام نے امرناتھ یاتریوں کی ہمیشہ پزیرائی کی ہے اور وہ اس طرح کے حملوں کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ۔یاتری ہمارے مہمان ہیں اور کئی دہائیوں سے وہ ہماری مہمان نوازی کے نہ صرف معترف رہے ہیں بلکہ اس کا عملی مشاہدہ اور مظاہرہ بھی کیا ہے
 انھوں نے اس حملے میں ہلاک ہوئے یاتریوں کے غم زدہ گھرانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام ان کے دکھ میں ان کے ساتھ شریک ہیں ۔اس موقع پر انھوں نے زخمی ہوئے یاتریوں کی فوری صحت یابی کے لئے بھی دعا کی
 انھوں نے اس بات کو دہرایا کہ یہ یاتری ہمارے مہمان ہیں اور انہیں زک پہنچانا یا تکلیفف دینا کسی بھی صورت میں جائز نہیں اور نہ ہم ایسا سوچ بھی سکتے ہیں ۔
انھوں نے یاتریوں پر حملے کی آڑ میں بھارتی میڈیا کی ہفوات اور کزب بیانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنگ نظر لوگ اس طرح کے واقعات کی آڑ میں جھوٹ پھیلا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،بلال صدیقی نے بھارت کے لوگوں کو صبر و تحمل سے کام لینے اور تحقیقاتی عمل میں تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت خود ثابت کرے گا کہ قاتل کون تھے اور ان کے اصل ارادے کیا تھے

Comments are closed.