نوگام سیکٹر میں عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان خونزیر تصادم آرائی  3عسکریت پسند جھڑپ کے دوران جاں بحق، جنگجو مخالف آپریشن جاری

سرینگر10 ؍؍جولائی ؍؍؍ نوگام سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ تین عسکریت پسندوں کو جھڑپ کے دوران مار گرایا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آپریشن جاری ہے اور جنگل میں مزید عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جنہیں مار گرانے کیلئے پیرا کمانڈوز کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے نوگام سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگل میں تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں تک تصادم آرائی کے بعد تین جنگجوؤں کو مار گرایا گیا ہے اور اُ ن کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دراندازی کے ذریعے کئی عسکریت پسند اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں تلاش کرنے کیلئے شمالی کشمیر کے کئی جنگلوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شمالی کشمیر کے جنگلوں میں موجود عسکریت پسندوں کو مار گرانے کیلئے فضائیہ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں اس دوران لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائشی پذیر لوگوں کو جنگل کی طرف نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج کو شبہ ہے کہ دراندازی کے ذریعے ایک درجن کے قریب عسکریت پسند اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہیں تلاش کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہیں۔

Comments are closed.