ترال: ترال میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا،پولیس نے بتایا کہ جنگجئوں نے شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا .
معلوم ہوا ہے کہ لرگام ترال میں منگل کو بعد دوپہر اُس وقت افراتفری پھیل گئی ،جب یہاں نامعلوم بندوق بردار نمو دار ہوئے ،جنہوں نے محمد امین ملک ولد غلام نبی ملک ساکنہ لرگام ترال نامی شہری کو اپنی رہائش گاہ کے نزدیک گولی ماری .
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مذکورہ شہری شدید زخمی ہوا .معلوم ہوا ہے کہ زخمی شخص کو خون میں لت پت نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سے اُسے مزید علاج معالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا .
پولیس نے معاملے کی نسبت ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد امین ملک کو جنگجوئںوں نے گولی مارکر زخمی کردیا .
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص ایک عام شہری ہے ،جسے مسلح جنگجوئوں نے گولی کا نشانہ بنایا .پولیس ترجمان نے بتایا کہ معاملے کی نسبت متعلقہ قانون کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی .
تاہم ابھی تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی .
Comments are closed.