پلوامہ: جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوئوں نے فوج کی گاڑی کو اُڑانے کےلئے منگلوار کی علی الصبح بارودی سرنگ دھماکہ کیا اور بعد میں فائرنگ بھی کی .
معلوم ہوا ہے کہ نائو پورہ پائین پلوامہ میں جنگجوئوں نے فوج کو نشانہ بنانے کی غرض سے زیر زمین باردوی سرنگ بچھائے .ذرائع نے بتایا کہ 44 آر آر کی ایک گشتی پارٹی گزری ،جس دوران جنگجوئوں نے 3 بجکر 30 منٹ پر فوج کی کیسپر گاڑی کو اڑنے کی غرض سے بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا .
معلوم ہوا ہے کہ اس کے بعد جنگجوئوں نے فوج کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی .جوابی کارروائی میں فوج نے فائرنگ کی .طرفین کے مابین مختصر وقت کےلئے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ،تاہم اس میں کسی جانی نقسان کی اطلاع نہیں ہے .
یاد رہے کہ یہ جنوبی کشمیر میں چار ماہ میں فوج پر دوسرا حملہ ہے ،اس سے قبل 27 مئی کو ترکہ وانگن شوپیان میں اسی طرح کا ایک بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس میں چار اہلکار زخمی ہوا تھا .
Comments are closed.