خط ملنے کے بعد منسوخ ہواتھا پومپیو کا شمالی کوریا کا دورہ

واشنگٹن، 28 اگست : امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے شمالی کوریا کے دورہ کو شمالی کوریا سے ایک خط ملنے کے بعد منسوخ کیا گیا جس سے شمالی کوریا کے جوہری تخفیف اسلحہ کے امریکی کوششوں کو جھٹکا لگا۔
’واشنگٹن پوسٹ‘ میں پیر کو شائع رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے گزشتہ ہفتے ہی وزیر خارجہ کے شمالی کوریا کے دورے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا کی حکمراں وركرز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے نائب صدر کم یونگ چول کا خط موصول ہونے کے بعد اس دورہ کو منسوخ کر دیا گیا۔مسٹر چول نے ہی پچھلی بار مسٹر پومپیو کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں شمالی کوریا کی قیادت کی تھی۔
خط میں کیا لکھا تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے، لیکن اس میں ایسا کچھ ضرور تھا جس کی وجہ سے مسٹر پومپیو کو شمالی کوریا کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔
پومپیو کےشمالی کوریا کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ ہوئے سربراہی اجلاس کے بعد پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ترک اسلحہ کے ان کی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔
رائٹر

Comments are closed.