گزشتہ 6 دنوں کے دوران 80 ہزار سے زائد یاتری امرناتھ گھپا کے درشن سے فیضیاب ،4کی موت واقع 

کڑے حفاظتی انتطامات کے بیچ 3389یاتروں پر مشتمل ایک قافلہ امرناتھ گھپا کی طرف رانہ

سرینگر/05جولائی /  کڑے حفاظتی انتطامات کے بیچ 3389یاتروں پر مشتمل ایک اور قافلہ پہلگام کی طرف روانہ جس کے ساتھ ہی رواں ماہ سے جاری امرناتھ یاترا میں اب تک 80 ہزار سے زائد یاتریوں نے امرناتھ گھپا کا درشن کیا ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شدید ترین زمینی وموسمی صورتحال کے باوجود سالانہ امرناتھ یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے اور سالانہ امرناتھ یاتری کے پہلے چھ دنوں کے دوران80ہزار سے زائدیاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کئے ۔شرائن بورڈ نے بتایا کہ گذشتہ شام تک 80 ہزار زائد یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کئے جبکہ آج صبح مزید 3389یاتریوں نے امرناتھ گپھا کے درشن کرے گئے ۔اس دوران جموں بیس کیمپ سے آج صبح 5بجکر6منٹ پر 102گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل 3389یاتریوں کا ایک اُور جھتا امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ قافلہ بدھ شام دیر گئے پہلگام پہنچ جائے گا جس کے بعد ان کو بال تل کے راستے سے گھپا کے درشن کے لئے روانہ کی جائے گا ۔اسی دوران گزشتہ چھ دنوں سے جاری امرناتھ یاترا کے دوران مختلف حادثات میں اب تک چھ یاتریوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔

Comments are closed.