اونتی پورہ میں لڑکی نے خودکشی کی کوشش

پولیس کی طرف سے نعش کی پہچان کیلئے مدد طلب

سرینگر/05جولائی پانپور اونتی پورہ میں ایک لڑکی نے اپنے ہی گھرپر زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ادھر سرینگر پولیس نے فلڈ چنل ٹینگہ پورہ سے ایک عدم شناخت مرد کی نعش بر آمد کی ۔نعش کو پہچان کیلئے پنتھ چوک کے نعش گھر میں رکھا گیا۔سی این آئی کے مطابق پانپور اونتی پورہ میں 19سال کی ایک لڑکی نے اپنے ہی گھر پر زہریلی شے نوش کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جس کو علاج ومعالجہ کیلئے صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا ۔ پولیس نے ضابطہ کے تحت کاروائی شروع کی ۔ پولیس اسٹیشن بٹہ مالو نے 3جولائی کو فلڈ چنل ٹینگہ پورہ سے تقریباََ 30 سے 35سال کے ایک نوجوان کی نعش بر آمد کی ہولیہ سے متوفی غیر ریاستی باشندہ لگتا ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ۔ نعش شناخت کرنے کیلئے پنتھ چوک کے نعش گھر میں موجود ہے اگر کسی شخص کو متوفی کے بارے میں کوئی علمیت ہوا تو بزیل نمبرات پر رابطہ کریں۔9596770526,9596770860,01942.2482193 یا 100ہلپ لائن ۔

Comments are closed.