کپوارہ: لائن آف کنٹرول پر سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں ہفتہ کو دو باردوی سماعت شکن دھماکوں میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5/9 جی آر کی ایک گشتی پارٹی گزشتہ شب کیرن سیکٹر کے گوگال ڈار علاقے میں معمول کی گشت کررہی تھی ،جس دوران ایک باردوی سرنگ دھماکہ ہوا ،جس میں ابھیشیک چٹرجی نامی فوجی اہلکار آہینی ریزوں کی زد میں آکر زخمی ہوا ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا .
معلوم ہوا ہے کہ بلبیر پوسٹ کیرن سیکٹر میں ہی اسی طرح کا ایک دھماکہ ہوا ،جس میں رائفل مین نہال گورنگ زخمی ہوا ،جسے بھی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا .
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اہلکار کا تعلق بھی 5/9 جی آر فوجی کمپنی سے ہے ،جسکی حالت فوجی اسپتال سرینگر مین نازک بنی ہوئی ہے .
Comments are closed.