قاہرہ (رائٹر) :: مصر کے پبلک پراسکیوٹر نے صدر عبد الفتاح السيسي کی تنقید کرنے والے سابق سفارتکار اور اپوزیشن کارکنوں کو زیر التواء معاملے کی جانچ کے لئے 15 دنوں کی حراست میں لینے کا حکم دیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا نے یہ خبر دی ہے۔
سابق سفیر معصوم مرزوق اور دو دیگر اہم اپوزیشن کارکنوں کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا۔ مسٹر مرزوق نے حال ہی میں مسٹر السیسی کی عوامی طور پر تنقید کرتے ہوئے ان کی حکومت پر ریفرنڈم کی مانگ کی تھی۔
مسٹر مرزوق، یحیی كزاز، رائد سلامہ اور چار دیگر کے خلاف دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے اور دہشت گردی کے لئے فنڈ حاصل کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے حکام نے حالیہ برسوں میں مسٹر السیسی کے مخالفین اور ناقدین میں شامل مبینہ طور پر مسلم انتہاپسندوں اور سیکولر حقوق کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.