سرینگر -جموں شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائڈنگ،شاہراہ بند

سرینگر: سرینگر -جموں شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت متاثر ہو کر رہ گئی .ادھر ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ روڑ کی کلیئرنس تک ٹریفک کی آوا جاہی بند رہے گی .

معلوم ہوا ہے کہ سرینگر -جموں شاہراہ پر مگر کوٹ رامسو کے مقام پر بھاری لینڈ سلائڈنگ ہوئی ،جسکی وجہ سے شاہراہ پر رکاوٹیں پیدا ہوگئیں .

حکام کا کہنا ہے کہ بعد دوپہر کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی بحال ہونے کا امکان ہے .انہوں نے کہا کہ جب تک شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹائی نہیں جاتی ،تب تک ہنگامی بنیادوں پر لوگ مغل روڑ پر سفر کرسکتے ہیں .

یاد رہے کہ جمعہ کی شب شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائڈنگ ہوئی ،جسکے بعد اس شاہراہ کو ٹریفک کی آواجاہی کےلئے احتیاطآ بند کردیا گیا .

Comments are closed.