کولگام:پولیس نے قاضی گنڈ کولگام میں دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اُن کے قبضے سے فکی برآمد کرکے ضبط کی ۔ ایس ڈی پی او قاضی گنڈ آفتاب بخاری کی ہدایت پرسب انسپکٹر جواہر ٹنل سبزار احمد کی سربراہی میں پولیس نے نے کمانڈ پوسٹ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران سکارپیو زیر نمبر PB65T-1136کو روک کر اُس کی تلاشی لی گئی ۔ دورانِ تلاشی گاڑی سے 7کلو فکی برآمد کرکے گگن دیپ سنگھ ولد خوشحال سنگھ ساکنہ سلیم پور لدھیانہ پنجاب کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 192/2018زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس پوسٹ جواہر ٹنل نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سربجیت سنگھ ولد کمال سنگھ ساکنہ سہنول لدھیانہ پنچاب کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کے قبضے سے 14کلو فکی برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 190/218زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر سبزار احمد نے پچھلے ایک مہینے کے دوران سات افراد کے خلاف این ڈی پی ایس کے تحت کیس درج کیا ہے جس کی عوامی حلقوں نے کافی سراہنا کی ہے۔
Comments are closed.