واگہ باڈر پر پاکستان 400فٹ جھنڈ ا نصب کرنے کی تیاریوں میں 

120 فٹ چوڑ ا یہ جھنڈا دنیا کا اٹھویں بڑا جھنڈا ہوگا

سرینگر/05جولائی / بھارت کی طرف سے واگہ باڈر پر 380فٹ لمبا جھنڈا نصب کرنے کے بعد پاکستان نے دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈاواگہ باڈر پر نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کی اونچائی 400فٹ ہوگی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق معروف انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپر س کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے واگہ باڈر پر 360فٹ لمبا جھنڈا نصب کرنے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر پر دنیا کا آٹھواں بڑا جھنڈا نصب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔120 فٹ چوڑے اور400 فٹ اونچے سبز ہلالی پرچم آب و تاب سرحد پار بھی دیکھے گا۔ یہ جھنڈا واہگہ بارڈر سے ملحقہ پارک میں نصب کیا جائے گا۔

Comments are closed.