سرینگر بانہال ریل سروس کو تین روز بعد گرین سگنل مل گئی 

جنوبی کشمیر کے مسافروں نے راحت کی سانس لی

سرینگر/05جولائی / پلوامہ جھڑپ کے پیش نظر تین دنوں تک معطل رہنی والی سرینگر بانہال ریل سروس کو بدھ کے روز بحال کیا گیا جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کو منگل کے روز تین دنوں کی معطلی کے بعدبحال کیا گیا تھا۔ سی این آئی کے مطابق قریب تین دنوں تک جنوبی کشمیر میں ریل سروس معطل رہنے کے بعد بدھ کے روز ریل خدمات دوبارہ بحال کئے گئے جس کے ساتھ ہی مسافروں نے راحت کی سانس لی ۔ریلوے کے ایک عہدیدار نے بتایا ’ہم نے بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان ریل خدمات کو منگل کے روز ہی بحال کردیا تھا‘۔ انہوں نے بتایا ’مقامی سول و پولیس انتظامیہ کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری نگر اور بانہال کے درمیان براستہ جنوبی کشمیر چلنے والی تمام ٹرینوں کی معمول کی سروس آج صبح بحال کردی گئی‘۔ مذکورہ عہدیدارنے بتایا کہ ریل خدمات کی معطلی اور بحالی کے فیصلے مقامی انتظامیہ سے ملنے والی ہدایت پر لئے جاتے ہیں۔

Comments are closed.