شبانہ چھاپوں اور گرفتاریوں کیخلاف اننت ناگ میں احتجاجی مظاہرئے
فورسز اور مظاہرین کے رات بھر جھڑپیں ، لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ
سرینگر/05جولائی / سی این آئی جنوبی قصبہ اننت ناگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو اُس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب شبانہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کررہے مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج اور ٹائر گیس شلنگ کی ۔سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بدھ اور منگل کی درمیانی شب کو بٹہ پورہ اننت ناگ میں پولیس و فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو نوجوانوں جبکہ بیٹوں کے بدلے ان کے باپ کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ذرائع کے مطابق شبانہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران ہی علاقے کے لوگوں نے گھرو ں سے باہر نکل کر احتجاج مظاہرئے کئے جس دوران انہوں نے اسلام و آزای کے حق میں نعرہ بازی کی جس دوران فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کا تعاقب کیا ۔ذرائع کے مطابق اس پر لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ ذرائع کے مطابق فورسز اور مظاہرین کے درمیان شبانہ جھڑپوں کا سلسلہ قر یب ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔ اسی دوران علاقے کے لوگوں نے پولیس و فورسز پر بلا وجہ تنگ طلب کرنے کا الزا عائد کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہے اور بلا وجہ علاقے میں نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی ہے ۔ سی این آئی کو پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ علاقے میں سنگبازی میں ملوث پولیس کو کئی نوجوان انتہائی مطلوب ہے جن کی گرفتاری عمل میں لانے کیلئے چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
Comments are closed.