برہان وانی اور جملہ شہداء کواُن کی پہلی برسی پر خراج عقیدت۔شبیر احمد شاہ

شہید کمانڈر برہان وانی کی برسی کو یوم تجدید عہد کے طور منانے کی اپیل

فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے شہید کمانڈر برہان وانی کی برسی کو یوم تجدید عہد کے طور منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس روز ہم تحریک آزادی کے ساتھ اپنی وابستگی کا برملا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کریں گے کہ صبح آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھا جائے گا ۔بدھوارکو حزب الجاہدین کے معروف کمانڈڑ برہان وانی اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کی پہلی برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا کہ تحریک آزای کے لئے دی گئی ان کی بے مثال قربانیاں ہمارے لئے چراغ راہ کا کام دیں گی ۔شبیر احمد شاہ نے شہید برہان کو تحریک آزادی کشمیر کے لئے نشان راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید اور ان کے خانوادے نے رواں جدوجہد کے لئے ایثار و ایقان کی ایک عظیم الشان مثال قائم کی ہے ۔ شبیر احمد شاہ نے شہید برہان اور ان کے ساتھیوں کے تئیں عوام کے جزبہ محبت اورعقیدت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال گزشتہ کے اُن ایک سو دو شہداء کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے اور ہمارے دلوں میں ان بچوں اور بزرگوں کی یادیں تازہ ہیں جنھوں نے تحریک آزادی کشمیر کی جدجہد کے لئے دیوانہ وار گولیوں اور پیلٹ کا مقابلہ کیا ۔شبیر احمد شاہ نے ان سبھی شہداء جن میں بچے بزرگ ،نوجوان اور ہماری بچیاں شامل ہیں اور جنہیں بلاوجہ اور بغیر کسی اشتعال کے حکمران جماعت کے اشاروں پر موت کی نیند سلادیا گیاکو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری ریاست کے وہ لوگ جو دہلی کی کاسہ لیسی کررہے ہیں ،اس قتل عام کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے شہید برہان وانی ،شہید سرتاج احمد اور شہید پرویز احمد کی شہادت کی پہلی برسی پراپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید برہان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور راہِ حق کے لئے ان کے چھوڑے ہوئے نقوش کبھی بھی مٹ نہیں سکتے ۔انھوں نے شہید برہان کو نوجوانوں کے لئے ایک نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مختصر مدت حیات میں انھوں نے جس طرح تحریک آزادی کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں وہ آنے والی نسلوں کے لئے مہمیز کا کام دے گی ۔شبیر احمد شاہ نے شہید برہان وانی اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کی شہادت پر عوام کی شمولیت اور ردعمل کو ریفرنڈم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب پابندیوں کے اطلاق کے باوجود عوام نے آزادی اور مجاہدین کے مشن کے تئیں جس طرح اپنی گہری عقیدت کا مظاہرہ کیا وہ دنیا کے لئے چشم کشا ہے انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انتفادہ کے دوران لگے زخم ابھی تازہ ہیں۔ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں جو عمر بھر کے لئے اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم کردئے گئے اور ان کے زخموں کی ٹیس اپنے دلوں میں اور اس دوران جو سینکڑوں قائدین ،اراکین ،نوجوان اور بزرگ گرفتار کئے گئے تھے ،جن میں سے ایک کثیر تعداد ابھی بھی جیلوں میں بند ہیں اور حکام زعفرانی بریگیڈ کی ہمنوائی کرتے ہوئے ان محبوسین کو انتقام گیری کا نشانہ بناکر دور دراز جیلوں میں ٹھونس رہی ہے۔گزشتہ سال شہید کئے گئے جوانوں اور بزرگوں کے بارے میں انھوں کہا کہ اس دوران فورسز نے گھروں میں گھس کر بچوں تک بھی موت کی نیند سلادااور اربوں روپے کی املاک کو نزر آتش اور زمین بوس کیا ۔
شبیر احمد شاہ نے اپنے بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کئی ایک نوجوانوں کو ان کے گھروں میں گھس کر شہید کیا گیا اور اسی پر بس نہیں بلکہ خواتین کو بھی نہ بخشا گیا اور انہیں بھی موت کی نیند سلادیا۔حالانکہ فوج کے ہاتھوں قتل عام کے ان واقعات کے لئے تحقیقات کرائے جانے کا اعلان بھی ہوا تھا لیکن یہ سب اشک سوئی ثابت ہوئے اور آج تک کئی ایسے ہلاکتوں میں کسی کو بھی سزا نہیں دی گئی ۔انھوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہا شبیر احمد مونگو جو ایک نوجوان ریسرچ سکالر تھے ،کو فوج اور پولیس نے گھر سے باہر کھینچ کر اور بعد میں زیر چوب لاکر شہید کیا ۔اسی طرح سعد پورہ ، بٹہ مالو اور بمنہ میں تین کمسن بچے پیلٹ لگنے سے شہید کئے ۔کلگام میں یاسمینہ رحمان نامی ایک دوشیزہ کو قریب سے گولی چلاکر شہید کیا گیا ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح کے درجنوں واقعات ہیں ،جہاں صاف طور ظاہر ہے کہ پولیس اور بھارتی فورسز نہتے اور معصوم بچوں کو موت کی نیند سلادیا ۔شبیر احمد شاہ نے شہید برہان وانی کے گھرانے کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس گھرانے نے تحریک آزادی کے لئے کئی جونوں کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے ہمیں زیر بار احسان کیا ۔انھوں شہید برہان اور ان کے بھائی شہیدخالدمظفر وانی کو تاریخ آزادی کے دو عظیم چراغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم رواں جدوجہد کے دوران سبھی شہید ہوئے نوجوانوں ،بزرگوں اور خواتین کی قربانیوں کے لئے رہین منت ہیں اور اس بات کے لئے وعدہ بند ہیں کہ ان کے مشن کی تقلید کرتے ہوئے خود کو وقف رکھیں گے ۔

Comments are closed.