شہدائے با منو کیلر کو فریڈم پارٹی کا خراج عقیدت

فریڈم پارٹی کے تر جمان نے شہدائے با منو کیلر معرکہ میں شہید ہوئے تین جوانوں جہانگیر احمد ،کفایت احمد اور اختر پال کو پُر نم آنکھوں سے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرفروش ایک ایسے مقصد کے لئے اپنی عزیزجانوں کا نزرانہ پیش کررہے ہیں ،جو ہمارے لئے ایک عقیدے کی حثییت رکھتا ہے ۔منگلوار جاری بیان میں ترجمان نے سوگوار گھرانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ترجمان نے شہداء کے لواحقین کو اس بات کا یقین دلایا کہ شہداء نے جس مشن کی آبیاری کے لئے اپنی بیش قیمت جانوں کا نزرانہ پیش کیا ،اس کے ساتھ کسی کو بھی کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ترجمان نے کہا کہ اپنی اٹھتی جوانیاں پیش کرنے والے یہ جوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجواپنی جانوں کو دنیا کے بجائے اپنی اُخروی زندگی اور ایک اعلیٰ مقصد کی آبیاری کے لئے پیش کی ۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی مہم کے لئے ان شہداء کے کردار کو کلیدی اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب اور قابض قوتوں کے خلاف پنجہ آزمائی ایک مسلمہ امر ہے اور بھارتی میڈیا کی ہڑبونگ اورہرزہسائی کے باوجود دنیا ان کے موقف کو ایک پروپگنڈا سے زیادہ تصور نہیں کرتی ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ سرفروشی کی ادا ہمیشہ غلام قوموں کے لئے ایک اوپشن رہا ہے اور انشاللہ ان قربانیوں کے طفیل ہماری سرزمین میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا اور آزادی سے متعلق ہم نے جو خواب دیکھا ہے وہ ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ترجمان نے پلوامہ ،کیلر میں عام شہریوں کے خلا ف فوجی طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے خلا ف فوجی طاقت کا بے تحاشا استعمال ایک وحشیانہ پن ہے ۔انھوں نے قریہ قریہ میں فورسز کی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جائداد کو بڑے پیمانے پر تباہ اور زمین بوس کیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.