جی ایس ٹی لاگو کرنے کا واحد مقصد دفعہ 370کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہے /کشمیر اکنامک الائنس
جی ایس ٹی کے ممکنہ اطلاق کے خلاف یکم جولائی کو کشمیر بندھ کا اعلان
سرینگر؍30؍جون؍ ؍؍ ریاست میں جی ایس ٹی کے ممکنہ اطلاق کے خلاف یکم جولائی کو کشمیر بندھ کا اعلان کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس نے کہا کہ وہ لالچوک میں بھوک ہڑتال کرینگے۔جے کے این ایس کے مطابق سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران تاجروں،ٹرانسپوٹروں،دکانداروں،ہوٹل مالکان،شکارہ و ہاوس بوٹ مالکان،تعمیراتی ٹھکیداروں،ادویات فروشوں،ہول سیل مٹن ڈیلروں،ٹور اینڈ ٹراول سمیت دیگر کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنی والی16انجمنوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس نے حکومت کی طرف سے ریاست میں جی ایس ٹی موجودہ صورت میں لاگو کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل براہ راست ریاست کی خصوصی پوزیشن کو زک پہنچانے اور دفعہ370کو کمزور کرنے کی ایک سازش ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے کہا کہ گزشتہ70برسوں سے ’’ایک پردھان،ایک ودھان‘‘ آر ایس ایس کا نعرہ ہیں اور موجودہ مخلوط سرکار کی پشت پناہی کرنے والے اس جماعت کے خاکوں میں رنگ بھرا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اصل میں اس قانون کا اطلاق جموں کشمیر کو مالی طور پر کمزور کرنے کا ہے،جبکہ نئی دہلی چاہتی ہے کہ جموں کشمیر کے لوگ ہاتھوں میں کشکولاٹھا کر دہلی دربار میں حاضری دیں۔ فاروق احمد ڈار نے کہا کہ جموں کشمیر میں لوگ ایک جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس سے دستبردار کرنے کیلئے یہ مرکزی حکومت کے ہتھکندے ہیں۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کئی یہ معاملہ2016جیسی ایجی ٹیشن کا سبب نہ بنے۔پریس کانفرنس میں کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے سابق صدر محمد صادق بقال نے کہا کہ اصولی طور پر وہ جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کے مخالف نہیں ہیں،تاہم اس قانون کا ترمیم شدہ مسودہ عوام کے سامنے لایا جائے،تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں کہ اس قانون سے ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری متاثر نہ ہو۔انہوں نے سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ کے گزشتہ روز میٹنگ کے دوران دئے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں وہ بھی جی ایس ٹی کی مخالف کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر جی ایس ٹی کا متبادل لانے لینے دفعہ5میں بھی ترمیم کرنی پڑے تو اس میں کون سی قباحت ہیں۔کشمیر اکنامک الائنس کے ترجمان اعلیٰ محمد صدیق رونگہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انکے کارندوں کو از خود جی ایس ٹی کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار بھی مخمصے میں ہیں،تاہم گڈس ٹرانسپورٹ نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے مکمل ہڑتال پر جائے گئی اور ریاست کے باہر یا اندر کوئی بھی چیز نہیں لائے گی۔ پریس کانفرنس میں ٹریڈرس فیڈریشن کے ظہور احمد بڈشاہ،جے کے ڈرگس اینڈ کمسٹس ایسو سی ایشن کے فیاض احمد آزاد،اربن ٹور اینڈ ٹراولز کے جان محمد،حاجی نثار احمد بھی موجود تھے۔
Comments are closed.